نقیب اللہ کے دہشت گرد ہونے کے شواہد نہیں ملے ڈی آئی جی سلطان خواجہ

راؤ انوار پر ہونے والا خودکش حملہ بھی مشکوک لگتا ہے، خودکش حملے میں حملہ آور جل کے نہیں مرتا، سلطان خواجہ


ویب ڈیسک January 22, 2018
خیبرپختونخوا پولیس کو بھی نقیب اللہ کا کوئی کرمنل رکارڈ نہیں ملا، سلطان خواجہ ۔ فوٹو : اسکرین گریب

LONDON: ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا ہے نقیب اللہ کے دہشت گرد ہونے کے شواہد نہیں ملے نہ ہی خیبرپختونخوا پولیس کو نقیب اللہ کا کوئی کرمنل ریکارڈ ملا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کے دہشت گرد ہونے کے شواہد نہیں ملے اورخیبرپختونخوا پولیس کو بھی نقیب اللہ کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا جب کہ اس کیس کی شفاف تحقیقات کررہے ہیں، نقیب کے اہلخانہ کے بیان پرقانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :حقائق جاننے کے بجائے مجھے بدنام کیا جارہا ہے، راؤ انوار

رکن تحقیقاتی کمیٹی سلطان خواجہ نے کہا کہ کن پولیس اہلکاروں نے نقیب اللہ کو اٹھایا بطور ایس ایس پی ان کی کیاذمہ داری تھی، ہم راؤ انوار اور ان کی ٹیم کا مؤقف جاننا چاہتے ہیں جب کہ راؤ انوار کا نمبر بند جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہم سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کررہے ہیں اور راؤ انوار کے ماضی کے مقابلوں میں کوئی متاثرہ فیملی شکایت کرتی ہے تو تحقیقات کریں گے۔

ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے راؤ انوار پر ہونے والے خودکش حملے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار پر ہونے والا خودکش حملہ بھی مشکوک لگتا ہے، خودکش حملے میں حملہ آور جل کے نہیں مرتا اور مبینہ خود کش حملے کی تحقیقات کے لئے افسران کو لکھ دیا ہے جب کہ اسٹار گیٹ فائرنگ کیس کی تحقیقات بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |