اداکارہ میرا کا چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ

اداکارہ میرا اپنے چہرے پر بڑھتی ہوئی جھریوں کے باعث پریشان ہیں

لوگ آپ کو سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے مداحوں کی تعداد سے جج کرتے ہیں؛ فوٹوفائل

نامور پاکستانی فلم اسٹار میرا اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا اپنے چہرے پر بڑھتی ہوئی جھریوں کے باعث پریشان ہیں اور اسی وجہ سے انھوں نے امریکا سے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ آئندہ چند روز میں امریکا روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ خود کو خوبصورت بنانے کے لیے چہرے کی سرجری کروائیں گی۔ یاد رہے کہ میرا اس سے قبل بھی اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروا چکی ہیں۔

 
Load Next Story