نگراں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کی مشاورت مکمل

اجلاس میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مختلف ناموں پر جمع کرائے گئے تحفظات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مختلف ناموں پر جمع کرائے گئے تحفظات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فوٹو فائل

نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کی مشاورت مکمل، ریاض کیانی کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں سے الیکشن کمیشن کے ممبران ریاض کیانی، روشن عیسانی ،شہزاد اکبر اور فضل الرحمان نے بھی شرکت کی، اجلاس میں نگران وزیر اعظم کے لیے ناصر اسلم زاہد ، عشرت حسین ،میر ہزار خان کھوسو اور رسول بخش پلیجو کے ناموں پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مختلف ناموں پر جمع کرائے گئے تحفظات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


اجلاس شروع ہونے سے قبل سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن روشن عیسانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ بیمار تھیں اس لیے کل نہیں آسکے تاہم فون پر رابطہ رہا اور میڈیا کے ذریعہ معلومات ملتی رہیں ،ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے کوئی پسندیدہ نہیں سب برابر ہیں۔

گذشتہ روز نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس کسی بھی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا تھا تاہم اب الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیراعظم کے انتخاب کے لئے صرف 12 گھنٹے کاوقت بچا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان کی مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعظم کا معاملہ 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا تھا تاہم 3 روز غور کے باوجود کمیٹی بھی کسی نام پر متفق نہ ہوسکی جس کے بعد ملک کے نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے فیصلے کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story