کراچی سابق صدر پرویزمشرف 4 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

عدلیہ نے مجھے عدل اورانصاف دیا امید ہے کہ آئندہ بھی عدالتوں سےانصاف ملے گا، پرویز مشرف


ویب ڈیسک March 24, 2013
عدلیہ نے مجھے عدل اورانصاف دیا امید ہے کہ آئندہ بھی عدالتوں سےانصاف ملے گا، پرویز مشرف فوٹو: فائل

سابق صدراور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے وطن پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان روانگی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرپرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ضمانتیں دینےپروہ عدالت کےشکرگزارہیں، ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے انہیں عدل اورانصاف دیا امید ہے کہ آئندہ بھی انہیں عدالتوں سےانصاف ملے گا۔

پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان واپس جانےپربہت خوشی ہے اوروہ کراچی ایئرپورٹ پرخطاب بھی کریں گے، انہوں نےکہا کہ ان کا ایک رتبہ اورمقام ہے امید ہے کہ لوگ ان کی مددکریں گے، مشرف اپنے گھر پہنچ کرقانونی ٹیم سےبھی مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر کو وطن واپسی کے بعد مزار قائد پر حاضری اور جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا تاہم دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر ان کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |