بن قاسم ٹاؤن میں مدرسے کے معلم کے مبینہ تشدد سے طالب علم ہلاک
نجم الدین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج، تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے۔
بن قاسم ٹاؤن میں کمسن طالب علم معلم کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا جب کہ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے معلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
بن قاسم ٹاؤن تھانے کے علاقے عیدو گوٹھ میں معلم مدرسہ کے مبینہ تشدد سے 10سالہ لڑکا محمد حسین ولد محمد سلیم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے پر تشدد کرنے والے معلم قاری نجم الدین کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او بن قاسم دھنی بخش مری نے بتایا کہ بچے کے اہلخانہ نے معلم کومعاف کرکے اس کے خلاف پولیس کارروائی کرانے سے بھی انکار کر دیا ہے، ایس ایچ اونے مزید بتایاکہ پولیس نے متوفی کے اہلخانہ سے تمام پہلوئوں پر بات چیت کی ہے اورکچھ افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے ہیں، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
علاوہ ازیں بن قاسم ٹائون پولیس نے سرکارکی مدعیت میں گرفتار معلم نجم الدین کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 12/2018 بجرم دفعہ 322 کے تحت درج کر کے واقعے کی تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دی۔