بالی ووڈ کی آئیٹم گرل راکھی ساونت کا کہنا ہے سنجے دت کی جگہ میں جیل جانے کوتیارہوں مگر اسے قید میں نہیں دیکھ سکتی ۔
ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے آئیٹم گرل راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ سنجے دت کی سزا کی وجہ سے بہت پریشان ہیں، راکھی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے قانون کا بہت احترام کرتی ہیں، بھارت کے قانوں میں اگر یہ اجازت ہے کہ وہ سنجے کی جگہ پر جیل جاسکتی ہیں تو وہ اس کے لئے تیار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سنجے کو اب تو جینے دیا جائے، سنجے بال بچوں والے ہیں جب کہ ان کی کوئی فیملی نہیں اس لئے وہ جیل جانے کے لئے تیار ہیں ، راکھی کا کہنا ہے کہ اگر وہ سنجے كی سزا بھگتیں گی تو شاید اسطرح وہ كوئی نیكی كما لیں۔
واضح رہے کہ سنجے دت کو گذ شتہ ہفتے سپریم کورٹ کی جانب سے ممبئی میں 1993 میں کئے گئے کئی بم دھماکوں میں مجرموں کی معاونت کرنے پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ سنجے دت مقدمے میں 18 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں جس کے بعد اب انہیں ساڑے 3 سال مزید جیل میں گزارنے ہوں گے۔