نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بلانتیجہ ختم

اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ عمار رضا، خواجہ ظہیر،نجم سیٹھی اور جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین کے ناموں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ عمار رضا، خواجہ ظہیر،نجم سیٹھی اور جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین کے ناموں پر غور کیا گیا۔ فوٹو فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس بلا نتیجہ ختم ہو گیا۔

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت کی جانب سے رانا ثنااللہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور اقبال چنڑھ نے شرکت کی جبکہ چوہدری ظہیر، شوکت بسرا اور ذولفقار گوندل اپوزیشن کی نمائندگی کررہے تھے، اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ عمار رضا، خواجہ ظہیر،نجم سیٹھی اور جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین کے ناموں پر غور کیا گیا۔


اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا للہ کا کہنا تھا کہ امید ہے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اپوزیشن جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان اور خواجہ ظہیر میں سے کسی ایک کے نام پر متفق ہو جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری ظہیر الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ہم یہ اعتراض دور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کہ سیاستدان اپنے فیصلےخود نہیں کر سکتے۔

Recommended Stories

Load Next Story