پاکستان نے کابل حملے کے متعلق افغان الزامات مسترد کردیے

کسی بھی دہشت گردی کے خلاف اورافغان عوام کے ساتھ ہیں، ترجمان دفترخارجہ


خبر ایجنسی January 22, 2018
چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

DUBAI: پاکستان نے کابل میں انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کے حوالے سے افغان حکام کے الزمات مسترد کر دیے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خامیوں سمیت حملے کی مستند تحقیقات کی ضرورت ہے تاہم چند افغان حلقوں کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت دہشت گردوں کیخلاف افغان عوام اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتا ہے اور زور دیتا ہے کہ اس عفریت سے نمٹنے کے لیے ریاستوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں