وقت پر الیکشن نہ کراسکا توعہدہ چھوڑ دوں گا نگراں وزیراعظم

کوشش ہوگی کہ ناراض بلوچ رہنماؤں کو بھی انتخابات میں حسہ لینے کے لئے رضامند کرسکوں، میرا ہزار خان کھوسو

انتخابات ان کے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں زندگی بھر چیلنجز کا سامنا کرتا آیاہوں، نگراں وزیر اعظم۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد ان کی پہلی ترجیح ہے اگر وہ وقت پر انتخابات نہ کراسکے تو وہ وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کی کوشش ہوگی کہ ملک میں آئین کے تحت وقت پر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہوں تاہم انتخابات ان کے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں وہ تمام زندگی چیلنجز کا سامنا کرتے آئے ہیں۔


میر ہزار خان کھوسو کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ناراض بلوچ رہنماؤں کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے رضامند کرسکیں، اس سلسلے میں وہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ملک میں نگراں کابینہ تشکل دے دی جائے گی تاہم اس میں کتنے ارکان ہوں گے اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ میں سیاستدانوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ آئین کے تحت مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد کے لئے آئے ہیں، اپنی مدت میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے اگر وہ مقررہ وقت پر انتخابات نہ کراسکے وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔
Load Next Story