فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 3 ملزمان کی پھانسی پرعمل روکنے کا حکم

لیاقت پر ایک صحافی پر حملے جب کہ شفقات اورصابرشاہ پر لاہور میں ایک وکیل کے قتل کا الزام تھا


ویب ڈیسک January 22, 2018
تینوں ملزمان کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3 ملزمان شفقات، صابرشاہ اور محمد لیاقت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزاؤں پرعمل درآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بجائے انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم پر غور

واضح رہے کہ لیاقت پر ایک صحافی پر حملے جب کہ شفقات اورصابرشاہ پر لاہور میں ایک وکیل ارشد علی کے قتل کا الزام تھا اور تینوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |