یونس خان نےایک روزہ میچوں میں 7 ہزار اور کامران اکمل نے 3 ہزار رنز مکمل کرلئے

کامران اکمل 3000 رنز کا سنگ میل عبور کرکے دوسری پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔

یونس خان نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 7000 جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 3000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے یونس خان نے اپنے ایک روزہ کیریئر میں 7000 جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے 3000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے 5 ویں اور آخری میچ میں حاصل کیا۔


پاکستان کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے یونس خان نے 7000 رنز کا سنگ میل 253 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل کر حاصل کیا، جن میں 6 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کی اوسط رنز 32 ہے ۔ یونس خان 7000 سے زائد رنز بنانے والے پاکستان کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سات ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والوں میں انضمام الحق، محمد یوسف ، سعید انور،سلیم ملک ، جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔

دوسری جانب کامران اکمل 3000 رنز کا سنگ میل عبور کرکے دوسری پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں، اس سے قبل معین خان نے 3100 رنز بنائے ہیں۔ کامران اکمل نے یہ سنگ میل 148 میچوں میں عبور کیا ہے ، ان کے کیریئر میں 5 سنچریاں اور نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Load Next Story