نیا کاغذات نامزدگی فارم مشکل ہے کافی لوگ متاثر ہو سکتے ہیں صلاح الدین

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی فارم میں کچھ شقیں ڈال کر اسے کافی پیچیدہ بنا دیا ہے، صلاح الدین۔


ویب ڈیسک March 24, 2013
الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی فارم میں کچھ شقیں ڈال کر اسے کافی پیچیدہ بنا دیا ہے، صلاح الدین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کا کہنا ہے کہ نیا کاغذات نامزدگی فارم ماضی کی نسبت مشکل فارم ہے اس سے کافی لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے220 سے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما صلاح الدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی فارم میں کچھ شقیں ڈال کر اسے کافی پیچیدہ بنا دیا ہے بہت سی غیر ضروری باتیں پوچھی گئی ہیں،عوام کا کام ہے کہ وہ اپنے امیدواروں کا فیصلہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میر ہزار خان کھوسو کی نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے تعیناتی احسن اقدام ہے، تاہم یہ کام اگر سیاستدانوں کو متفقہ طور پر کرنا چاہیے تھا، نگراں وزیر اعظم کے لیے سابق وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور پھر اس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے عوام کو عجیب کشمکش میں مبتلا کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |