غیرملکی فنڈنگ کیس مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کےالزامات مسترد کردیئے

پارٹی نے کسی ممنوعہ ذرائع سے کبھی فنڈنگ حاصل نہیں کی اور اس الزام کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے


ویب ڈیسک January 22, 2018
تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے جس میں تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئےالزامات کی تردید کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے رکن الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل بیرسٹرعثمان گھمن نے الیکنش کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ جواب کے ساتھ چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق کا بیان حلفی اور آڈیٹرز کی رپورٹ بھی منسلک ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پارٹی فنڈنگ؛ پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

جواب میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 2002 سے پارٹی تفصیلات جمع کرا رہی ہے، پارٹی نے کسی ممنوعہ ذرائع سے کبھی فنڈنگ حاصل نہیں کی، ایک سیاسی جماعت کی طرف سے دائر درخواست من گھڑت اور بے بنیاد ہے، درخواست گزار نے پرانے قانون کا حوالہ دیا جو ختم ہو چکا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، اس لئے وہ درخواست بھی نہیں دے سکتا، اس کے سیاسی مقاصد ہیں، اس لئے درخواست خارج کی جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن میں الزام لگائے گئے ہیں کہ دونوں پارٹیوں کو ممنوعہ ذرائع سے فنڈز ملتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔