تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں سيٹ ايڈ جسٹمنٹ كيلئے كميٹياں تشكيل

ان کی جماعت وفاق یا صوبائی حکومت میں شامل کسی بھی جماعت کیساتھ اتحاد نہیں کرے گی،عمران خان ۔


ویب ڈیسک March 24, 2013
انہیں نگراں وزیراعظم پر تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی عزت کرتے ہیں لیکن دیگر ارکان کو نہیں جانتے، عمران خان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے انتخابات میں سيٹ ايڈ جسٹمنٹ كے معاملات طے كرنے كيلئے كميٹياں تشكيل دے دیں۔

لاہور میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی سربراہی میں 5 رکنی وفد نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران ملک کی موجودہ صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ منور حسن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات میں آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت وفاق یا صوبائی حکومت میں شامل کسی بھی جماعت کیساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر نہ ہونا شرمناک ہے جبکہ سندھ میں بھی نگراں سیٹ اپ پر مک مکا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نگراں وزیراعظم پر تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنرکی عزت کرتے ہیں لیکن دیگر ارکان کو نہیں جانتے۔ نگراں وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد اب ان کی کارکردگی دیکھیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرے کے لئے کرپشن سے پاک حکومت ضروری ہے اور اس سلسلے میں عمران خان نے امید کا چراغ روشن کیا ہے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

منور حسن نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا ٹریک رکارڈ اتنا اچھا نہیں رہا لیکن چونکہ ان کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کیا ہے اس لئے وہ انہیں قبول کرتے ہیں، امید ہے نگراں وزیراعظم صاف شفاف انتخابات کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |