عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا قیام امن سرفہرست

ایف سی آر میں ترمیم کا اختیار صدر مملکت کی بجائے پارلمینٹ کے پاس ہونا چاہیے۔ اے این پی کا منشور


ویب ڈیسک March 24, 2013
اے این پی خواتین کا کوٹہ 33 فیصد تک بڑھا ئے گی اور خواتین کے خلاف امتیازی قوانیں کا خاتمہ کیا جائے گا، منشور فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا ہے، منشور میں امن کا قیام سرفہرست ہے۔

پشاور میں منشور کے اعلان کے موقع پر پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی عدیل نے کہا کہ پاکستان کے لیے اے این پی نے قربانیاں دی ہم امن کے لیے مزاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ پاکستان کے آئین اور قانون کو مانا جائے، اے این پی خیبر پختونخوا اور فاٹا میں شہداء سیل بنائے گی جو شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مالی تعاون کرے گا، انہوں نے کہا کہ اے این پی صوبائی خود مختاری کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، منشور کے مطابق اے این پی خواتین کا کوٹہ 33 فیصد تک بڑھا ئے گی اور خواتین کے خلاف امتیازی قوانیں کا خاتمہ کیا جائے گا، اے این پی اقتدار میں آکر امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

اے این پی کے منشور میں تعلیم، صحت، زراعت ميں اصلاحات ، خواتین و بچوں کے حقوق، فن اورثقافت، کھیل اورسیاحت کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، منشور میں قبائلی علاقوں بھی اصلاحات شامل ہے، حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ قبائلیوں کی مرضی کے مطابق صوبے میں شمولیت کا فیصلہ کرنا چاہیے اور ایف سی آر میں ترمیم کا اختیار صدر مملکت کی بجائے پارلمینٹ کے پاس ہونا چاہیے۔

حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ اداروں کی سربراہوں پر دہری شہریت کی پابندی ہونی چاہئے، اگر اے این پی کی حکومت آئی تو دوہری شہریت پر پابندی عائد کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں