پشاور خیبر پختونخوا کی 9 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

صوبائی کابینہ کے ارکان سے گورنر خیبر پختونخوا انجنیئر شوکت اللہ نے حلف لیا۔


ویب ڈیسک March 24, 2013
حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) طارق پرویز کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ فوٹو : ایکسپریس

خیبرپختونخوا نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 9 ارکان شامل ہیں۔

گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں کابینہ کے ارکان سے گورنر خیبر پختونخوا انجنیئر شوکت اللہ نے حلف لیا، حلف اٹھانے والے وزرا میں فیاض احمد طورو، یونس خان مروت، ثمین جان بابر، لیفٹیننٹ جنرل(ر)فرخ سیئر، اسحاق خٹک ، عمر فاروق،عبدالرؤف خٹک،مسرت قدیم اور جہانگیر خان شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ)طارق پرویز کے علاوہ دیگر اہم سیاسی شخصیات اور معززین نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ ہفتے سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس (ریٹائرڈ)طارق پرویز نے نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں