پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مسلم لیگ ن سے مذاکرات جاری ہیں مولانا فضل الرحمن

الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کا اعلان سیاسی طور پر اچھی روایت نہیں، مولانا فضل الرحمان

امیدہے کہ نگران وزیر اعظم کابینہ میں باکردار افراد کو شامل کریں گے،مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات چل رہے ہیں۔




لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیر اعظم کا اعلان خوش آئند ہے تاہم سیاسی طور پر اسے اچھی روایت قرار نہیں دیا جاسکتا۔ بہتر ہوتا کہ حکومت اور اپوزیشن نگران وزیر اعظم کے نام پر متفق ہوتے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ نگران وزیر اعظم غیر جانبدرانہ اور منصفانہ الیکشن کرانے کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور کابینہ میں بھی با کردار افراد کو شامل کریں گے۔


مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے، اس سلسلے میں پنجاب میں بھی (ن) لیگ سے گفتگو آگے بڑھ رہی ہے۔ پارٹی کارکن اپنی تمام توجہ انتخابات پر مرکوز کردیں، متوقع امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اس کے ساتھ ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مرحلہ بھی چلتا رہے گا ۔


Load Next Story