نگراں وزیراعظم کیلئے میر ہزارخان کھوسو بہترین انتخاب ہیں چوہدری شجاعت حسین

عمران خان کے سچ بولنے اور ظلم کےخلاف آواز اٹھانے کے وعدوں کی حمایت کرتا ہوں، چوہدری شجاعت حسین


ویب ڈیسک March 24, 2013
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کے سچ بولنے اور ظلم کےخلاف آواز اٹھانے کے وعدوں کی حمایت کرتا ہوں۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے چاروں نام اچھے تھے تاہم میر ہزارخان کھوسو بہترین انتخاب ہے۔

لاہور میں پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے سچ بولنے اور ظلم کےخلاف آواز اٹھانے کے وعدوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کیا بنے گا اس کی سب کو جلد سمجھ آجائےگی۔

اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ انتخابات میں مخالفین کو بڑا سرپرائز دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی سروے رپورٹس سے کوئی متاثر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |