الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کی تقرری خوش آئند ہے نوازشریف

امیدہے کہ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو توقعات پر پورا اتریں گے، نواز شریف


ویب ڈیسک March 24, 2013
الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، نوازشریف۔ فوٹو : پی پی آئی

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے میر ہزار خان کھوسو کی نگران وزیراعظم کی حیثیت سے تقرری کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن نےنگران وزیراعظم کےانتخاب کےلئے جو طریقہ کاراختیار کیا وہ اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران سیٹ اپ کے لئے کیا گیا فیصلہ خوش آئندہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ امیدکرتے ہیں کہ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو توقعات پر پورا اتریں گے اور ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام وسائل کو برائے کار لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |