پیر کو بگرام جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا پینٹاگان

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جیل میں متعدد قیدیوں کو بغیر مقدمہ چلائے رکھا جاتا ہے۔


AFP March 24, 2013
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت بگرام جیل کا مکمل کنٹرول آئندہ ہفتے افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

امریکا افغانستان میں قائم بگرام جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کرنے کے لئے راضی ہو گیا۔

پینٹاگان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت بگرام جیل کا مکمل کنٹرول آئندہ ہفتے افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بگرام جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے 9 مارچ، 2013 کو کیا جانا تھا لیکن افغان صدر حامد کرزئی کے اس بیان کے بعد جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بگرام جیل میں قید بے گناہ افراد کو افغان حکومت رہا کر دے گی کو سننے کے بعد امریکی حکام کی جانب سے یہ منتقلی روک دی گئی تھی تاہم اب پیر کے روز بگرام جیل کا کنٹرول افغانستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بگرام جیل کو انسانی حقوق کی تنظیمیں تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جیل میں متعدد قیدیوں کو بغیر مقدمہ چلائے یا ان کے خلاف بغیر الزامات عائد کئے قید کیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |