بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی سرفراز احمد

اگر ہماری بیٹنگ لائن نے 140کے قریب ہدف دیا ہوتا تو اچھا مقابلہ ہوتا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم


Sports Desk January 22, 2018
اگر ہماری بیٹنگ لائن نے 140کے قریب ہدف دیا ہوتا تو اچھا مقابلہ ہوتا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم۔ فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پچ کا اندازہ تھا لیکن بیٹنگ لائن توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی تاہم 140رنز بھی بنالیتے تو میچ اچھا ہو جاتا۔

ویلنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیویز نے نئی بال پر باﺅنس اور سوئنگ سے پریشان کیا، میزبان ٹیم کی بولنگ بہت اچھی ہے تاہم ہم بہتر ٹوٹل حاصل کر سکتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر اور رومان رئیس نے ابتدائی اوورز میں بہت اچھی بولنگ کی، اگر ہماری بیٹنگ لائن نے 140کے قریب ہدف دیا ہوتا تو اچھا مقابلہ ہوتا، اگلے میچز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پہلا ٹی 20؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پلیئر آف دی میچ کولن منرو نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، بیٹنگ کیلیے سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگا لیکن پھر سب آسان ہوتا چلا گیا، ٹیم میٹنگ میں سیدھے بیٹ سے کھیلنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی تاہم کراس بیٹ کھیلنے کی وجہ سے وکٹیں گنوائیں۔ کیوی کپتان ٹم ساﺅتھی نے کہا کہ اس وکٹ پر ٹاس جیت کر پاکستان کی وکٹیں جلد گرانے کا منصوبہ بنایا تھا، سیتھ رانس نے اچھا ساتھ نبھایا، انہوں نے اپنی کارکردگی سے بتایا ہے کہ وہ واقعی ٹیم میں شامل کیے جانے کے لائق تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔