کراچی پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشتگرد گرفتار

پولیس نے بنارس میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کرلیا۔


ویب ڈیسک March 24, 2013
ٹاگٹڈ آپریشن کے دوران خود کش جیکٹس،10 ڈیٹونیٹر کارڈز اور 16 ڈیٹونیٹر فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی ظفرعباس بخاری کے مطابق پولیس نے بنارس میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد،9بال بم، 2دستی بم، بلٹ پروف جیکٹ، ایک ایس ایم جی اور 2نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں پولیس اہل کاروں اور سیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب رینجرز نے بھی ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خود کش جیکٹس،10 ڈیٹونیٹر کارڈز اور 16 ڈیٹونیٹر فیوز برآمد کرلئے ہیں تاہم اس کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی منگھو پیر میں کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں