2002 میں ایک شخص کو گاڑی تلے کچلنے کے الزام میں سلمان خان کی کل عدالت میں پیشی

سلمان خان پر الزام ہے کہ 28 ستمبر، 2002 کو انہوں نے اپنی گاڑی تلے فٹ پاتھ پر سوئے 5 افراد کو کچل ڈالا تھا۔


ویب ڈیسک March 24, 2013
سلمان خان پر الزام ہے کہ 28 ستمبر، 2002 کو انہوں نے اپنی گاڑی تلے فٹ پاتھ پر سوئے 5 افراد کو کچل ڈالا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ کے باڈی گارڈ سلمان خان امریکا سے علاج کے بعد واپس ممبئی پہنچ گئے اور پیر کے روز انہیں سال 2002 میں ایک شخص کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ممبئی کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

امریکی ڈاکٹروں نے سلمان خان کو فٹ قرار دے کراسپتال سے ڈسچارج کردیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب سلمان خان کو اس بیماری کےلئے سرجری کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ سلمان خان کئی سال سے جبڑے کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے باعث انہیں بولنے میں تکلیف پیش آتی تھی اور خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ انہیں فالج بھی ہو سکتا ہے۔

تاہم صحتیابی کے بعد سلمان خان پر اس مقدمے کا خطرہ منڈلا رہا ہے، سلمان خان پر الزام ہے کہ 28 ستمبر، 2002 کو انہوں نے اپنی گاڑی تلے فٹ پاتھ پر سوئے 5 افراد کو کچل ڈالا تھا جن میں سے ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے تھے، الزام ثابت ہونے پر سلمان خان کو 10 سال قید کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |