شریف خاندان نے نیب اور عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردیںعمران خان

عوام شریف خاندان کی 30 سالہ فرعونیت کو مزید جاری رہنے نہیں دیں گے، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک January 22, 2018
عوام شریف خاندان کی 30 سالہ فرعونیت کو مزید جاری رہنے نہیں دیں گے، عمران خان، فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے نیب اوراعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن ظاہر ہونے کے بعد شریف خاندان نے نیب اوراعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں یہ عمل انتہائی شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔



تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام شریف فیملی کی ڈکٹیٹر شپ اور فرعونیت کو اب مزید قبول نہیں کریں گے جو کہ گزشتہ 30 برس سے جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں