الطاف حسین نے ہردورمیں کشمیریوں کی حمایت کی بیرسٹرسلطان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات ۔ فوٹو ایکسپریس

PESHAWAR:
آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود نے وفد کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور خالد یونس اور شاہد لطیف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت ندیم احسان ، طاہر کھوکھراور سلیم بٹ بھی موجود تھے۔


اس موقع پربیرسٹرسلطان محمود نے کہاکہ الطاف حسین نے ہر دور میں کشمیریوں کے حقوق کی کھل کرحمایت کی ہے جس پرکشمیر ی عوام اورکشمیر کا بچہ بچہ الطاف حسین کا شکر گزار ہے۔ 2005 کے قیامت خیز زلزلے کے بعد الطاف حسین نے خدمت خلق کے جذبے کا جو نمونہ پیش کیا وہ ناقابل فراموش ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنان نے اس مشکل وقت و نامساعد حالات میں دن رات کشمیر ی عوام کی خدمت کی ہم اسے قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بیرسٹرسلطان محمود اور وفد کو الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے دل کی دھڑکن ہیں اور الطاف حسین چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کو بھی ان کے جائز حقو ق دیے جائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story