شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں بین البراعظمی ہے آصف زرداری

شریفوں کا احتساب تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا صرف نوٹس پر ہی ان کی چیخیں نکل گئیں، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک January 22, 2018
شریفوں کا احتساب تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا صرف نوٹس پر ہی ان کی چیخیں نکل گئیں، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ شریفوں کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں ان کی کرپشن بین البراعظمی ہے۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شریفوں کا احتساب تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا صرف نوٹس پر ہی ان کی چیخیں نکل گئیں، یہ اس لیے چیخ رہے ہیں کیوں کہ ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی دہائی تک احتساب کے نام پر ان کا انتقام برداشت کیا ہم نے نیب کو بھی بھگتا اور نواز شریف کے احتساب الرحمان کا بھی مقابلہ کیا لیکن ان کا تو ابھی تک ناخن ہی نہیں کھینچا گیا اور نہ انہیں ہتھکڑی لگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |