
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے قصور میں7 سالہ بچی زینب سے زیادتی کے بعدقتل کو انتظامیہ، چائلڈ پروٹیکشن بیوروسمیت تمام انتظامی مشینری کی ناکامی قرار دیتے ہوئے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے۔
کیس میں فریق بننے کا اعلان کرتے ہوئے کمیشن نے کہا ہے کہ ملزم کے فرار میں پولیس کا ہاتھ ہے۔ پریس کانفرنس میں واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین جسٹس(ر)علی نواز چوہان نے کہا کہ قصور واقعہ انتظامیہ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کی غفلت ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔