سرکاری ملازمین سے دہری شہریت کی معلومات لینے کا فیصلہ

پرفارما تیار، ملازمین سے دہری شہریت سے متعلق حلف لیا جائے گا، ذرائع


علیم ملک January 23, 2018
ملازمین کی دہری شہریت خلاف قانون نہیں، عدالتی حکم پر معلومات مانگی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس کی دہری شہریت کی معلومات کیلیے پرفارما تیارکر لیا جس میں سرکاری ملازمین سے ان کی دہری شہریت سے متعلق حلف نامہ لیاجائیگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے15 روز میں سرکاری ملازمین کی دہری شہریت کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں جس کے پیش نظر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پرفارما تیار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سول سرونٹس کیلیے دہری شہریت رکھنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں نہیں آتا تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سول سرونٹس سے ان کی دہری شہریت کے بارے میں معلومات لیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد یہ پرفارما سول سرونٹس کو ارسال کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |