بالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹ میں نئے انداز کے ساتھ جلوہ گر ہونے جارہی ہوں ساشا آغا

سوشل ایشوزکے موضوعات کومزاح کے ساتھ پیش کرنے میں فائدہ ہوگا، اداکارہ وماڈل کی ’’ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو


Qaiser Iftikhar January 23, 2018
 فنکاروں، گلوکاروں، ماڈلز، رقاص اورتکنیک کاروںکو نئے انداز متعارف کروانے کی ضرورت ہے، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ وماڈل ساشا آغا نے کہا کہ بالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹ میں نئے انداز کے ساتھ جلوہ گر ہونے جارہی ہوں جو میرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ثابت ہوگا۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے ساشا آغا نے کہا کہ اگرنئے سال میں کچھ نئے جوش وجذبے کے ساتھ کام شروع کیا جائے تواس سے شوبز کے شعبے میں توخاص طورپربہترآئے گی۔ ویسے بھی دنیا بھرمیں اب وہی کام پسند کیا جارہا ہے جس میں جدت کے ساتھ ساتھ ورائٹی ہو۔ معمول کا کام اب شائقین کو متاثر نہیں کرتا۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ پاکستان میں فلمیں بنانے والے نوجوان فلم میکرز اگر اپنی کوئی الگ شناخت بنانا چاہتے ہیں تووہ انوکھے پراجیکٹس پر کام کریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ایسے پہلوئوں کو بڑی دلچسپی کے ساتھ اجاگر کریں کہ انہیں دیکھ کرجہاں لوگ انٹرٹین ہوں، وہیں ان کے ساتھ سدھار کا ایک اچھا پیغام بھی جائے۔ اگردیکھا جائے تودنیا بھرمیں سینما کا رخ تبدیل ہورہا ہے جہاں صرف کمرشل فلمیں پروڈیوس کی جاتی تھیں ، وہاں اب ایسے موضوعات کا انتخاب ہونے لگا ہے کہ اس سے معاشرے میں بہتری آنے لگی ہے۔ لوگوں کو اپنے حقوق کا پتہ چل رہا ہے۔ خاص طوپرخواتین کے حقوق کے حوالے سے بننے والی فلموں کو توبہت سراہا جارہا ہے۔ اس لیے سوشل ایشوزکے موضوعات کومزاح کے ساتھ پیش کرنے میں فائدہ ہوگا۔

ساشا آغا نے کہا کہ میں اب بالی ووڈ میں کام کررہی ہوں اوراس وقت فلم کے ساتھ ساتھ ایک غیرملکی پراجیکٹ پر بھی کام شروع کیا ہے لیکن اس کی تفصیلات سے فی الوقت آگاہ نہیں کر سکتی کیونکہ معاہدہ کے مطابق اس کے مکمل ہونے پرہی میڈیا کو اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی لیکن دوسری جانب بالی ووڈ کے بڑے پراجیکٹ میں نئے انداز کے ساتھ جلوہ گر ہونے جارہی ہوں، جو میرے چاہنے والوں کیلیے سرپرائز ثابت ہوگا۔

اداکارہ وماڈل ساشا آغا نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن موجودہ دورکے معروف فنکاروں، گلوکاروں، ماڈلز، رقاص اورتکنیک کاروں کوکچھ نئے انداز متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |