آئی ایم ایف کو توقع سے زیادہ معاشی ترقی کی امید

امریکی ٹیکس کٹوتیوں سے تیزرفتاربحالی کو سپورٹ ملے گی،ورلڈاکنامک آئوٹ لک اپ ڈیٹ

مڈل ایسٹ،نارتھ افریقہ،پاکستان کی نمورواں سال3.6اور2019 میں 3.5 فیصدمتوقع۔ فوٹو:فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بڑی معیشتوں کی بیک وقت ٹھوس رفتار کے ساتھ بحالی کے بعد اپنی اکتوبر کی پیش گوئیوں پرنظرثانی کرتے ہوئے بیشتر ممالک کی توقع سے زیادہ معاشی ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔

گزشتہ روز جاری کردہ ورلڈ اکنامک آئوٹ لک اپ ڈیٹ میں 2018اور 2019 کے لیے کم وبیش تمام پیش گوئیوں کو نظرثانی کرکے بڑھادیا گیا ہے اور کہا گیاکہ امریکی ٹیکس کٹوتیوں سے تیز رفتار معاشی بحالی کو سپورٹ ملے گی تاہم بے قابو مالیاتی منڈیاں راستہ بدل سکتی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق رواں اور آئندہ سال عالمی معاشی ترقی کی رفتار 3.7 فیصد کے بجائے 3.9 فیصد رہے گی، ترقی یافتہ معیشتوں کی معاشی ٹھوس رہنے کی امید ہے اور انھیں امریکی ٹیکس اصلاحات سے کچھ سال تک نمایاں فائدہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 120 معیشتوں کی معاشی نمو میں اکتوبر کی پیش گوئی کے مقابلے میں اضافے کی امید ہے، بڑی معیشتوں کی رواں سال معاشی نمو 2.3اورآئندہ سال 2.2 فیصد، امریکا کا گروتھ ریٹ بالترتیب2.7اور2.5 فیصد، یورو ایریا2.2اور 2فیصد، ابھرتی معیشتیں4.9 اور 5 فیصد، روس1.7 اور 1.5 فیصد، چین 6.6 اور 6.4 فیصد، بھارت7.4 اور 7.8 فیصد اور مڈل ایسٹ، نارتھ افریقہ، پاکستان وافغانستان (ایم ای این پی اے) پر مشتمل خطے کی معاشی نمو رواں سال 3.6 اور آئندہ سال 3.5فیصد رہنے کی امید ہے۔

 
Load Next Story