پی ایس ایل تھری شارجہ میں میچز کی ٹکٹیں آن لائن فروخت ہونے لگیں

پہلا مرحلہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے28فروری کو ہونے والے میچ سے شروع ہوگا۔


Sports Reporter January 23, 2018
دبئی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

KOLKATA: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے شارجہ میں ہونے والے 13 میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت اور قیمت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

شارجہ میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد 2 مرحلوں میں ہوگا، ٹکٹیں فروخت بھی ہونے لگی ہیں۔ پہلا مرحلہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے28فروری کو ہونے والے میچ سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے13مارچ کو ہونے والے میچ سے ہوگا۔

دوسری جانب دبئی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، شارجہ میں ہونے والے ویک ڈے سنگل میچ کیلیے نارتھ سٹینڈ کی ٹکٹ 20 درہم ہوگی، ایسٹ کی ٹکٹ 40، ویسٹ اسٹینڈ کی ٹکٹ 70 اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 150 درہم ہوگی۔

شارجہ ویک اینڈ سنگل میچ کیلیے نارتھ اسٹینڈ کی ٹکٹ 30، ایسٹ کی 50، ویسٹ کی 90 اور ممبر انکلوژر کی ٹکٹ 180درہم میں دستیاب ہو گی۔ شارجہ ویک اینڈ کے ڈبل میچ کی ٹکٹ نارتھ اسٹینڈ کی ٹکٹ 40، ایسٹ اسٹینڈ کی 60، ویسٹ اسٹینڈ کی 100 اور ممبرز انکلوژر کی ٹکٹ 200درہم ہوگی۔

آن لائن ٹکٹ خریدنے کیلیے ویب سائٹ http://www.q-tickets.com/psl2018 ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں