مٹھی میں میاں بیوی کے جھگڑے نے شیرخوار کی جان لے لی

املان سنگراسی نے طیش میں آکر5ماہ کی رسولاں کو کنویں میں پھینک دیا۔

لاش نکال لی گئی،خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں۔ فوٹو: فائل

چھاچھرو کے نواحی گاؤں میں شوہر اور بیوی کے جھگڑے نے مبینہ طور پرکمسن بچی کی جان لے لی۔

تحصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں ملکام میں جعفر سنگراسی اور اس کی بیوی املان سنگراسی کے مابین معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوگیا جس دوران املان سنگراسی نے اپنی 5ماہ کی بیٹی رسولاں کو اٹھا کر کنویں میں پھینک دیا جس سے بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھاچھرو پولیس اور مقامی افراد نے بچی کی لاش کنویں سے باہر نکالی اور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب دیہاتیوں ایوب سنگراسی اور عیدل سنگراسی نے میڈیا اور پولیس کو بتایا کہ املان سنگراسی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

Load Next Story