مرضی کے بغیر شادی کی اطلاع پر دولہا اور دلہن گرفتار

اطلاع غلط ثابت ہونے پر رہا کردیے گئے،غلط اطلاع دینے والے کی تلاش جاری۔


Numainda Express January 23, 2018
اطلاع غلط ثابت ہونے پر رہا کردیے گئے،غلط اطلاع دینے والے کی تلاش جاری۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہوسڑی پولیس نے مرضی کے بغیر شادی کرانے کی اطلاع پر دلہن اور دولہا کو تحویل میں لے لیا تاہم اطلاع جھوٹی ثابت ہونے پر دونوں کو گھر روانہ کردیا۔

پولیس ون فائیورمددگارکینٹ پرایک شخص کی کال موصول ہوئی تھی کہ تھانہ ہوسڑی کی حدود ٹنڈومیرعالم مری کے قریب واقع گاؤں صابرانڑ میں 30سالہ لڑکی کی زبرستی 45 سالہ شخص سے شادی کرائی جارہی ہے۔ مذکورہ کال کے بعد مددگارسینٹر کے انچارج سب انسپکٹر نواب خان اس کی اطلاع ہوسڑی پولیس کو دی جس پر ہوسڑی پولیس مزکورہ گاؤں پہنچ گئی اور دولہا اوردلہن اوران کے والدین کو تھانہ ہوسڑی لے آئی۔

پولیس نے دلہن کے والدین کے علاوہ دولہا سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد دلہن کو الگ لیجاکرلیڈی پولیس کی موجودگی میں اس کی مرضی دریافت کی تو اس نے بتایاکہ اسے اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں اوراس کی رضا مندی کے بعد ہی اس کی شادی ہورہی ہے جس پرپولیس نے دولہا، دلہن اوران کے والدین کو گھرجانے کی اجازت دے دی۔

بعدازاں پولیس نے اطلاع دینے والے شخص کے متعلق تفصیلات اکھٹی کیں تواسکا کردار خراب نکلا جس کے بعدپولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں