خوبصورت انسان زیادہ ذہین ہوتے ہیں

تحقیق کے دوران کشش اور ذہانت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے سو طالبعلموں کی تصاویر اجنبی افراد کو دکھائی گئیں۔


January 23, 2018
تحقیق کے دوران کشش اور ذہانت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے سو طالبعلموں کی تصاویر اجنبی افراد کو دکھائی گئیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایک پرانی کہاوت ہے کہ کسی بھی کتاب کے اچھے یا برے ہونے کا فیصلہ اس کے سرورق سے نہ کرو ۔مگر ایسا نظر آتا ہے کہ ظاہری خوبصورتی سے بچنا لگ بھگ ہر کسی کے لیے ناممکن ہے۔

برطانیہ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ عام لوگوں کو خوبصورت افراد زیادہ ذہین لگتے ہیں۔اور یہ کہ شخصی کشش کسی بھی فرد کے بارے میں لوگوں کی رائے کو متاثر کردیتی ہے۔

تحقیق کے دوران کشش اور ذہانت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے سو طالبعلموں کی تصاویر اجنبی افراد کو دکھائی گئیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ پرکشش افراد لوگوں کو زیادہ ذہین نظر آئے۔ کشش کا ایک ہالہ ان کے ذہنوں پر چھایا ہوا محسوس ہوا۔اس تجربے اکے دوران چار الگ گروہ بناکر تصاویر کی مدد سے خوبصورتی، ذہانت، تدریسی کارکردگی وغیرہ کے بارے میں ریٹنگ کے لیے کہا گیا ۔نتیجے سے معلوم ہوا کہ جو زیادہ پُرکشش افراد تھے ،انہیں سب سے زیادہ ذہین قرار دیا گیا۔

اس تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ جسمانی کشش کے اثرات کسی شخص کے بارے میں پہلے تاثر کے حوالے سے غلط رہنمائی کرسکتے ہیں۔ اس کے سنگین نتائج تعلیم اور ملازمتوں میں مرتب ہوسکتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ شخصی کشش مسلسل ہمارے خیالات پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ہم سیاست، قیادت، قانون، بچوں کو سزا، ملازمت میں ترقی غرض ہر شعبے میں تعصبانہ فیصلے کرنے لگتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں