بالوں اور ناخنوں کے فوائد

ہمارے جسم میں بھی معمولی سا حصہ بھی کوئی نہ کوئی کام ضرور انجام دیتا ہے۔


January 23, 2018
ہمارے جسم میں بھی معمولی سا حصہ بھی کوئی نہ کوئی کام ضرور انجام دیتا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اللہ تعالی نے کوئی چیز بلا وجہ نہیں بنائی۔

ہمارے جسم میں بھی معمولی سا حصہ بھی کوئی نہ کوئی کام ضرور انجام دیتا ہے۔مثال کے طور پر بہت سے لوگوں کو اپنی بغلوں کے بال اور انگلیوں کے ناخن بظاہر اضافی چیز لگتے ہیں ۔لیکن ان عام سی چیزوں کا کام بھی بہت اہم ہے۔آئیے آپ کو ان کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

بغلوں کے بال

بظاہر فضول نظر آنے والے یہ بال اصل میں انسان کی انفرادی خوشبو کاتعین کرتے ہیں جس سے مخالف جنس آپ کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بغلوںکے بال ہمارے پسینے کے گلینڈز کے اوپر اگتے ہیں جس کی وجہ سے جب ہمیں پسینہ آتا ہے تو ان بالوں کی وجہ سے ہمارے جسم کی ایک انفرادی خوشبو یا بدبو پیدا ہوجا تی ہے۔اس بو کے ذریعے مخالف جنس ہماری جانب مائل ہوسکتی ہے۔

انگلیوں کے ناخن

خواتین کے لیے انگلیوں کے ناخن بہت ہی زیادہ اہم ہیں کہ وہ ان پر نیل پالش لگا کر ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھاتی ہیں۔ لیکن فیشن کے علاوہ ہم ان کی وجہ سے اشیا صحیح طرح سے پکڑنے کے قابل بھی ہوتے ہیں۔اسی طرح انگلیوں کے ناخن ہمیں صحت کا حال بھی بتاتے ہیں۔ اگر جسم میں کسی بھی چیز مثلاًفولاد، کیلشیم یا خون کی کمی پیدا ہوجائے تو اس بات کا علم ناخنوںکی رنگت دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں