اربوں روپے کے ریفنڈ کلیم بزنس کونسل نے ایف بی آر کے خلاف وزارت خزانہ سے رجوع کرلیا

ایف بی آر کی طرف سے اتنی بھاری رقم کے ریفنڈز روکنے سے ملکی و عالمی سطع پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔


Irshad Ansari March 25, 2013
ایف بی آر کی طرف سے اتنی بھاری رقم کے ریفنڈز روکنے سے ملکی و عالمی سطع پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان بزنس کونسل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے پاکستان بزنس کونسل کے ممبر نیشنل اور ملٹی نیشنل صنعتی یونٹس کے ساڑھے8ارب روپے سے زائد کے ریفنڈز کی عدم ادائیگی کے خلاف وزارت خزانہ سے رجوع کرلیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے ہفتے کو،،ایکسپریس،،کو بتایا کہ پاکستان بزنس کونسل کی طرف سے ایف بی آر کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گزشتہ کئی سال سے پاکستان بزنس کونسل کے ممبر صنعتی یونٹس کے 8 ارب 90 کروڑ روپے مالیت کے ریفنڈز روک رکھے ہیں جس سے ان صنعتی یونٹس کو مُشکلات کا سامنا ہے.

اس کے علاوہ ایف بی آر کی طرف سے اتنی بھاری رقم کے ریفنڈز روکنے سے ملکی و عالمی سطع پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں کیونکہ جن کمپنیوں اور صنعتوں کے ریفنڈ روکے گئے ہے وہ پاکستان بزنس کونسل کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ ملٹی نیشنل ادارے بھی ہیں اور یہ سب اپنے اپنے شعبے میں ایک مقام رکھتے ہیں۔

1

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان بزنس کونسل کی شکایت پر وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی طرف سے 8 ارب 90 کروڑ روپے کے ریفنڈز روکنے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں جس میں ایف بی آر سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں فوری طور پر تفصیلی رپورٹ تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھجوائے اس حوالے سے جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان بزنس کونسل(پی بی سی)کے جن ممبر یونٹس اور کمپنیوں کے گزشتہ کئی سال سے ریفنڈ روکے گئے ہیں.

انکی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہے اور تمام متعلقہ فیلڈ آفسز سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں تمام متعلقہ ڈیٹا فوری طور پر ایف بی آر کو بھجوائیں تاکہ ڈیٹا کا اینالسز کیا جاسکے اور یہ طے کیا جاسکے کہ واقعتاً پاکستان بزنس کونسل کے ممبر یونٹس کے 8 ارب 90 کروڑ روپے کے ریفنڈز کلیمز التوا کا شکار ہیں یا یہ رقم کم بنتی ہے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں رپورٹ تیار کرکے آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کوبھجوائی جائے گی جس کے بعد اس بارے حتمی فیصلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں