5 سال کے دوران یوریا کی قیمت میں 3 گنا اضافہ

2008 سے اب تک یوریا کے فی بیگ کی قیمت 600 سے بڑھ کر 1750 روپے تک جاپہنچی


Business Reporter March 25, 2013
2010 میں فی بیگ یوریا کی قیمت 875 روپے تھی جو 2011 میں بڑھ کر 1400 روپے اور2012میں مزید بڑھ کر 1750 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

گزشتہ دور حکومت کے پانچ سالہ اقتدار کے دوران مہنگائی کا بھی دوردورہ رہا اور زرعی شعبے کے اہم ترین خام مال یعنی یوریا کی قیمتوں میں191فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومت کے پانچ سالہ اقتدار کے دوران مہنگائی میں150تا200فیصد اضافہ دیکھا گیا جس میں اشیائے خوردونوش اور دیگر مصنوعات شامل ہیں،اسی مہنگائی کی زد سے زرعی شعبہ بھی محفوظ نہ رہ سکا اور محض پانچ سال کے دوران یوریا کی قیمتوں میں191فیصد اضافہ دیکھا گیا، 2008سے اب تک یوریا کے فی بیگ کی قیمت 600روپے سے بڑھ کر 1750 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ2010کے بعد سے یوریا کی قیمت میں یکدم بے پناہ اضافہ ہوا۔

5

2010 میں فی بیگ یوریا کی قیمت 875 روپے تھی جو 2011 میں بڑھ کر 1400 روپے اور2012میں مزید بڑھ کر 1750 روپے کی سطح تک پہنچ گئی، اس طرح 5 سالوں کے دوران یوریا کی قیمت میں 191فیصد اضافہ ہوا، ربیع سیزن میں نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ کمپنی نے 7 لاکھ22 ہزار ٹن یوریا درآمد کی جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں