غیررجسٹرڈ گاڑیوں کیلیے ایمنسٹی کی مدت 2 ہفتے بڑھانے کا مطالبہ

اسکیم کی افادیت سے عدم آگہی کے باعث عوام کی بڑی تعداد رجسٹریشن نہیں کراسکی،تاجر


Business Reporter March 25, 2013
عوام کی بڑی تعداد ایمنسٹی اسکیم کی افادیت سے آگہی حاصل کرنے میں تاخیر کے سبب رجسٹریشن کے عمل سے دور ہے۔ فوٹو: فائل

تاجر برادری نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں 2 ہفتے اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر انجینئر دارو خان کے مطابق کوئٹہ، چمن اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کی بڑی تعداد کی اب تک رجسٹریشن نہیں کی گئی عوام کی بڑی تعداد ایمنسٹی اسکیم کی افادیت سے آگہی حاصل کرنے میں تاخیر کے سبب رجسٹریشن کے عمل سے دور ہے۔



انہوں نے ایف بی آر اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں 2 ہفتے کی توسیع کی جائے تاکہ قومی خزانے میں زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کرایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کی مدت میں اضافے سے ایمنسٹی اسکیم کو مزید نتیجہ خیز بنایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں