عمران خان دن رات جھوٹ بولتے اور ڈینگی آئے تو پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں شہبازشریف

ہم نے ایک ایک پیسہ امین بن کرعوام کی خدمت کے لیے استعمال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 23, 2018
سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے آصف زرداری نے سندھ میں کرپشن کا بازار لگا دیا، شہبازشریف : فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور جب ڈینگی آئے تو نتھیا گلی کے پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایک پیسہ امین بن کرعوام کی خدمت کے لیے استعمال کیا، پنجاب حکومت نے کسانوں کو سبسڈی دی، 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار لیہ جیسے علاقے میں سٹی اسکین مشین کام کررہی ہے جو عوام کے لئے مفت سہولت ہے اب ماضی کی طرح کسی کو ملتان اور سرگودھا نہیں جانا پڑے گا، ہمارے منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گئے لیکن ہم نے ہر مشکل کا سامنا کرتے ہوئے عوام کے لئے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کا لوٹا ہوا پیسہ دنیا میں کہیں بھی ہو واپس لائیں گے

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری شیروانی پہن کر کہتےہیں کرپشن کا حساب لینے آیا ہوں، وہ شخص کرپشن کی بات کررہا ہے جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، جس نے سندھ میں کرپشن کا بازار لگا دیا، اربوں روپے کے فنڈز لئے لیکن کہیں بھی نہیں لگائے، اگر آصف زرداری جیسے لوگ بھی کرپشن کی بات کریں گے تو پھر قیامت تو آئے گی، یہ قیامت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افراتفری چاہنے والےعناصرکے عزائم عوام سے ڈھکے چھپے نہیں

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے پنجاب کی طرح جنگلا بس نہیں بناؤں گا اس کی جگہ تعلیم اور اسپتال پر پیسے خرچ کئے جائیں گے لیکن پھر پشاور میں بھی جنگلا بس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا لیکن پتہ نہیں کب مکمل ہوگا، عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور جب ڈینگی آئے تو نتھیا گلی کے پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں، کیا 24 گھنٹے جھوٹ بولنے والا شخص بھی عوام کے ووٹ کا حقدار ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |