میرے استعفے دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا شیخ رشید
میں استعفیٰ دینے کے لیے اب بھی تیار ہوں لیکن عمران خان نے مجھے استعفیٰ دینے سے روک رکھا ہے، شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے استعفے دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اب تو میرا استعفیٰ مریل اور بے جان ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست کرتا ہوں بدمعاشی نہیں، حکومت جو کام میرے خلاف کرے گی وہ ان کے سامنے آئیں گے۔ بلاول خود کہتا ہے وہ میرا فین ہے اور میں انہیں کہتا ہوں کہ میں ان کا فین ہوں، دکھ ہوا کہ چوہدری نثار پرویز رشید کے ہاتھوں ذلیل ہوئے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ چوہدری نثار پرویز رشید سے ذلیل ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید استعفیٰ کا شوشہ چھوڑ کرخود دبئی چلے گئے
شیخ رشید نے کہا کہ میرے استعفے دینے یا نہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اب تو میرا استعفیٰ مریل اور بے جان ہوچکا ہے، میں استعفیٰ دینے کے لیے اب بھی تیار ہوں لیکن عمران خان نے مجھے ایک ہفتہ تک استعفیٰ دینے سے روک رکھا ہے، میں عمران خان کی ہدایت پر دبئی فنڈ ریزنگ کے لیے گیا تھا، میرے دبئی جانے پر شور مچایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اندھوں کو بھی پتا ہے آشیانہ اسکیم کس کی ہے، آج برملا کہتا ہوں شہباز شریف نواز شریف سے بڑے چور ہیں، یہاں دو، دو ارب ایسے کھائے جاتے ہیں جیسے پیسے نہیں ریوڑیاں ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی نہیں چاہتے حسین حقانی کو سزا ہو، خورشید شاہ جیسے انسان نے آج چیف جسٹس کو للکارا، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربا جب کہ ایل این جی کا کیس 15 فروری سے پہلے لگ جائے گا۔