ڈی این اے رپورٹ تک عمران کو مرکزی ملزم تسلیم نہیں کرسکتے چچا زینب

مرکزی ملزم عمران ہمارا رشتہ دار نہیں بلکہ محلہ دار ہے، امیر الحسن


ویب ڈیسک January 23, 2018
مرکزی ملزم عمران ہمارا رشتہ دار نہیں بلکہ محلہ دار ہے، امیر الحسن فوٹو: فائل

زینب کے چچا امیر الحسن نے کہا ہے کہ جب تک ڈی این اے رپورٹ نہیں آ جاتی تب تک زیر حراست عمران کو حتمی طور پر مرکزی ملزم نہیں مان سکتے۔

قصور میں قتل ہونے والی معصوم بچی زینب کے چچا امیر الحسن نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا دعوی ہے کہ زینب قتل کیس میں مرکزی ملزم عمران ارشد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم جب تک ڈی این اے رپورٹ نہیں آ جاتی تب تک اس کو حتمی طور پر مرکزی ملزم نہیں مان سکتے، ملزم عمران ہمارا رشتہ دار نہیں بلکہ محلہ دار ہے، عمران کنسٹرکشن کا کام کرتا تھا۔

امیر الحسن نے بتایا کہ مقامی تھانے نے ملزم عمران ارشد کو حراست میں لینے کے دو دن بعد رہا کردیا تھا، عمران کو جب حراست میں لیا گیا اس وقت ڈی این ٹیسٹ شروع نہیں ہوئے تھے، پولیس زینب کے والد کو ملزم کی شناخت اور ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں