بھارتی ریلوے بالی ووڈ سے اربوں کمانے لگا

رقم لوکل ٹرینوں، اسٹیشنوں اور ریلوے یارڈز میں شوٹنگ کی اجازت کے عوض وصول کی گئی۔


Cultural Reporter March 25, 2013
رقم لوکل ٹرینوں، اسٹیشنوں اور ریلوے یارڈز میں شوٹنگ کی اجازت کے عوض وصول کی گئی. فوٹو: رائٹرز

KARACHI: بالی ووڈ کی غالباً ہر تیسری چوتھی فلم اور ہر چوتھے پانچویں ٹی وی سیریل میں ممبئی میں چلنے والی ریلوں اور لوکل ٹرینوں کو فلمایا جاتا ہے۔

100سالہ بالی ووڈ فلموں کی تاریخ میں ایسی بے شمار فلمیں ہیں جن کی پوری کی پوری کہانی ریلوے کے گرد گھومتی ہے۔ اس صورتحال میں ریلولے، فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ کا کرایہ وصول نہ کرے، ایسا نہیں ہوسکتا۔ بھارتی محکمہ ریل جسے 'ویسٹرن ریلوے' بھی کہا جاتا ہے، فلموں اور ڈرامہ سیریلز کی شوٹنگز سے سالانہ اربوں روپے کما رہا ہے۔

3

گزشتہ سال یعنی 2012ء میں، بالی وڈ کو اس مد میں ایک ارب 42کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی، جب کہ سال 2010ء میں ریلوے نے انٹرٹیمنٹ انڈسٹری سے 8کروڑ 35لاکھ روپے کمائے۔یہ رقم لوکل ٹرینوں، اسٹیشنوں اور ریلوے یارڈز میں شوٹنگ کی اجازت کے عوض وصول کی گئی۔۔'دبنگ'، 'گینگز آف واسے پور' اور 'اگنی پتھ' وہ حالیہ فلمیں ہیں جن کی شوٹنگ ریلوے کی اراضی پر ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں