ٹنڈو الہ یار تیز رفتار وین نے 4 افراد کو روند ڈالا ایک جاں بحق 3 زخمی

40سالہ طالب حسین موقع پر ہی جاں بحق،حادثہ گوٹھ محمد رند میں پیش آیا،مشتعل افراد کا ڈرائیور پرتشدد.


Nama Nigar March 25, 2013
40سالہ طالب حسین موقع پر ہی جاں بحق،حادثہ گوٹھ محمد رند میں پیش آیا،مشتعل افراد کا ڈرائیور پرتشدد۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہ یار کے تعلقہ چمبڑ سے سنجر چانگ جانے والی تیز رفتار مسافر وین، گوٹھ محمد رند میں بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور روڈ کے کنارے کھڑے 4 افراد کو ٹکر ماردی۔

جس کے نتیجے میں وین کے ٹائروں کے نیچے آکر40سالہ ڈاکٹر طالب حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

5

حادثے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے جنھوں نے وین ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایااور مذکورہ وین کو آگ لگانے کی کوشش کی۔پولیس کی مداخلت پر مشتعل افراد منتشر ہوگئے، پولیس نے حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو اسپتال روانہ کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں