ارباب غلام رحیم 27 مارچ کو جلسے سے خطاب کریں گے
جلسہ گاما اسٹیڈیم میر پور خاص میں ہوگا،تیاریاں زور و شور سے جاری.
مسلم لیگ ہم خیال گروپ کی جانب سے 27 مارچ کو میر پور خاص میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری، ہم خیال کے کارکنان نے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ہم خیال کے قائد ارباب غلام رحیم خود ساختہ جلا وطنی کے بعد 27 مارچ کو میر پور خاص کے گاما اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے، جس کو کامیاب بنانے کے لیے ہم خیال کے کارکنان اور عہدیداران نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں یوتھ ونگ نوکوٹ کے صدر انور چانڈیو، شفقت قائم خانی، ندیم بھٹی رحمان آباد کے صدر بھگوان داس معراج، ممتاز علی تھیبو، صدیق، نظر محمد چانڈیو کی قیادت میں کارکنان نے نوکوٹ، یو سی فضل بھنبھرو ، نفیس نگریو سی بھٹارو ، کھیتلاری ، یو سی کلوئی ، یو سی جھرمر یو ، یو سی مھرانو کے دیہی علاقوں میں عوامی حلقوں سے ملاقات کر کے جلسے میں شرکت کے لیے دعوت نامے دینا شروع کر دیے ہیں۔
یوتھ ونگ نوکوٹ کے صدر انور چانڈیو اور رحمان آباد کے صدر بھگوان داس نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ ارباب غلام رحیم کا میر پور خاص آمد پر عظیم الشان استقبال کیا جائے گا، جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات جاری ہیں، نوکوٹ سمیت ضلع تھر پار کر کے شہروںاور دیہی علاقوں سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہو گا۔