چوروں کے ذریعے چورکے ہاتھ نہیں کاٹے جاسکتے منورحسن

کراچی پہلے امن وسکون کاگہوارہ تھا مگراب بدامنی،بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ اسکی پہچان بن گئی ہے

کراچی پہلے امن وسکون کاگہوارہ تھا مگراب بدامنی،بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ اسکی پہچان بن گئی ہے۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ چوروں کے ذریعے چور کے ہاتھ نہیں کاٹے جاسکتے، امن اورخوشحالی کے لیے عوام کو دیانتدار لوگوں کو ووٹ دینا ہوگا ۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ دنوں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جماعت اسلامی نارتھ کراچی کے رہنما عبدالرشید فاروقی کی رہائش گاہ پران کے اہلخانہ،والدہ،بھائی شکیل،خرم و دیگرسے ملاقات کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے اہلخانہ کی حوصلہ افزائی کی اور شہادت پرمبارکباد دی۔

اس موقع پرکارکنوں، شہید کے اعزا اور اہالیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بد قسمتی سے اس شہرکو بری نظر لگ گئی ہے'کراچی پہلے امن و سکون کا گہوارہ تھا مگراب بدامنی 'بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ اس کی پہچان بن گئی ہے،ہرطرف خوف و ہراس کی فضا ہے،انھوں نے کہاکہ شہیدکا یہی پیغام ہے کہ غلبہ دین کی جدوجہد جاری رکھی جائے، امریکا بھارت اوراس کے مقامی ایجنٹوں سمیت جو بھی اسلام کا دشمن ہے اسے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story