میامی ماسٹرز ٹینس کیوٹوا اور روزینسکی کا پتا صاف ہوگیا

مینز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے ، جوئے ولفریڈ سونگا اور ٹوماس بریڈیچ نے کامیابی سے کھاتہ کھول لیا۔

میامی ماسٹرز ٹینس :اسپینش پلیئر گاربین ڈینش حریف کیرولین ووزینسکی کے خلاف گیند ریٹرن کررہی ہیں‘ انھوں نے یہ مقابلہ جیت لیا۔ فوٹو: گبٹی امیجز/اے ایف پی

SUKKUR:
میامی ماسٹرز ٹینس میں 7 سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا اور 9 سیڈ کیرولین ووزینسکی کا پتا تیسرے رائونڈ میں صاف ہوگیا۔

کیوٹوا کو کرسٹن فلپکنز نے ٹھکانے لگایا تو سابق عالمی نمبرون ووزینسکی کا قصہ اسپین کی گاربین موگروزا نے تمام کردیا، ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے جاپان کی آیومی موریٹا کو پچھاڑ کر چوتھے رائونڈ میں جگہ بنالی، دفاعی چیمپئن پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے سلواکین پلیئر میگدیلینا ریبریکووا کو زیر کرکے پیشقدمی جاری رکھی، مینز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے ، فرنچ اسٹار جوئے ولفریڈ سونگا اور ٹوماس بریڈیچ نے کامیابی سے کھاتہ کھول لیا، مارن کلک بھی تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق 8.5 ملین ڈالرز انعامی مالیت کے ایونٹ میامی ماسٹرز کے ویمنز سنگلز کا تیسرا رائونڈ دو سیڈنگ پلیئرز کے لیے تباہ کن ثابت ہوا، سابق ومبلڈن چیمپئن جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوٹوا کو غیرمتوقع طور پر بیلجیئن پلیئر کرسٹین فلپکنز کے ہاتھوں 6-0،4-6 اور 6-1 سے شکست ہوگئی، سابق عالمی نمبرون کیرولین ووزینسکی کی بھی اسپین کی گاربین موگروزا کو 6-2،6-4 سے ٹھکانے لگادیا، ٹاپ سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز نے جاپانی حریف آیومی موریٹا کیخلاف 6-3،6-3 سے فتح پائی تاہم ان کی بڑی بہن وینس ولیمز نے سلونی اسٹیفنز کو واک اوور دے دیا۔


 



دفاعی چیمپئن پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے سلواکین حریف میگدیلینا ریبریکووا کو 7-6 (7/5)، 2-6 اور 6-3 سے شکست دے دی، 5 سیڈ چینی پلیئر لینا نے واروارا لپچنکو کو 6-2،6-4 سے قابو کرلیا، ڈومنیکا سبولکووا نے رومانیہ اوپراندی کو 6-3،6-4 سے مات دی۔ مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 2 سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے پہلی آزمائش میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک کو 6-3،6-1 سے قابو کرلیا۔

4 سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ نے اسپینش حریف ڈینئیل گیمینو ٹریور کو 5-7،7-6(7/3) اور 6-2 سے ہرادیا، 6 سیڈ فرنچ پلیئر جوئے ولفریڈ سونگا نے سربیا کے وکٹر ٹروسکی کو 7-6(8/6)، 6-3 سے واپسی کا پروانہ تھمایا، رچرڈ گیسکوئٹ نے اولیور روشز کیخلاف 7-5،6-2 سے فتح کو اپنا مقدر بنایا، مارن کلک نے سانتیاگو گیرالڈو کو 6-2،7-6(8/6) سے مات دی، کولمبیا کے الیجاندرو فالا نے اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کو 6-3،7-6(8/6) سے ہرایا۔
Load Next Story