شہر میں بوندا باندی کا کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات
بارش کا سسٹم موسمیاتی تبدیلی کے بغیر پنجاب اور شمالی علاقہ جات کی جانب بڑھ گیا۔
مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم کراچی پر اثرانداز ہوئے بغیر پنجاب اور شمالی علاقہ جات کی جانب بڑھ گیا تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بوندا باندی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے تین روز قبل کراچی میں بونداباندی اور بادلوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ حالیہ بارش کا سسٹم جو مغرب سے ایران اور بعدازاں پاکستان کی بلند سطح پر موجود تھا ،لاڑکانہ سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں ہلکی اور معتدل بارش کا باعث بنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15اور زیادہ سے زیادہ 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، منگل کے روز صبح کے اوقات میں شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں جبکہ بعد ازاں ہواؤں کا رخ جنوب مغربی سمت سے سمندر کی جانب سے رہا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13سے 15ڈگری جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیاہ سے زیادہ درجہ حرارت 27سے 29 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔