سیپکو کی من مانیاں اسکول ٹیچر کو 2 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا

درستگی کیلیے اہلکار 25 ہزار مانگ رہا ہے، انکار پر دفترسے دھکے مارکرنکال دیا، عبدالجبارملک

ٹیچر کا احتجاج، وفاقی وزیرپانی وبجلی سے ڈٹیکشن بلزبھیجنے والوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شاہ خالد کالونی کے رہائشی اسکول ٹیچر عبدالجبار ملک بتایا کہ سیپکو نے مجھے اور میری پھوپھی کے گھروں کے بلوں پر7 بار بھاری ڈٹیکشن لگاکر اس ماہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے کا بل بھیجا ہے۔


شاہ خالد کالونی کے رہائشی اسکول ٹیچر عبدالجبار ملک نے گزشتہ روز سیپکو کی ناانصافیوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سیپکو نے مجھے اور میری پھوپھی کے گھروں کے بلوں پر7 بار بھاری ڈٹیکشن لگاکر اس ماہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے کا بل بھیجا ہے تاہم غلط بل کی درستگی کیلیے سیپکو سب ڈویژن سوسائٹی کے دفتر کے چکر لگالگاکر تھک چکا ہوں۔

اسکول ٹیچر عبدالجبار ملک نے بتایا کہ متعلقہ سب ڈویژن کا ایک ملازم بل درست کرانے کیلیے 25 ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے، رشوت دینے سے انکار کرنے پر مجھے دھکے مار کر دفتر سے نکال دیا گیا، سیپکو اہلکاروں نے میرے گھر کی بجلی کا کنکشن منقطع کردیا ہے جس کی وجہ سے اذیت ناک صورتحال کا شکار ہوں، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دیگر اعلیٰ حکام سیپکو کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ناجائز ڈٹیکشن بل بھیجنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔
Load Next Story