فنڈزکی کمی سرکاری یونیورسٹیاں دیوالیہ ہونے کے قریب

تنخواہیں قرضے لیکر دی جا رہی ہیں، چیرمین ایچ ای سی کی قائمہ کمیٹی...

تنخواہیں قرضے لیکر دی جا رہی ہیں، چیرمین ایچ ای سی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت نے مشترکہ طورپرہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مالی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کوفنڈزجاری کرنے کی سفارش کر دی ہے ، کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی زیر صدارت ہوا۔


ایچ ای سی کے چیئرمین جاوید لغاری نے قائمہ کمیٹی کو ادارہ کی کارکردگی اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی،ہمارے مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابقہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری نے بتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اکثر سرکاری یونیورسٹیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔ گذشتہ 4 ماہ کے دوران ترقیاتی فنڈز کی مد میں ایچ ای سی کو ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔

فنڈز کی کمی کا یہ عالم ہے کہ پشاور یونیورسٹی، پنجاب کی دو اور سندھ کی ایک یونیورسٹی بینکوں سے قرضے لے کر تنخواہیں دے رہی ہیں۔ جاوید لغاری نے مزید بتایا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے گذشتہ سال ایک بھی طالبعلم کو بیرون ملک سکالر شپ پر نہیں بھیجا جاسکا۔
Load Next Story