تمیم اقبال 6 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے

تمیم نے 35 ویں اوور میں حریف کپتان گریم کریمر کی گیند کو سنگل کیلیے کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔


Sports Desk January 24, 2018
تمیم نے 35 ویں اوور میں حریف کپتان گریم کریمر کی گیند کو سنگل کیلیے کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ فوٹو : فائل

تمیم اقبال 6 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے بنگلادیش کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

ون ڈے کیریئر میں 6 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے پہلے بنگلادیشی پلیئر تمیم اقبال زمبابوے کیخلاف رواں ٹرائنگولر سیریز میچ میں ایک اور ففٹی جڑ کر اس سنگ میل پر پہنچے، یہ ان کا اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسرا ففٹی پلس اسکور ہے۔ انھیں میچ سے قبل 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلیے مزید 66 رنز درکار تھے تاہم تمیم نے 35 ویں اوور میں حریف کپتان گریم کریمر کی گیند کو سنگل کیلیے کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

تمیم اقبال نے اس مقابلے میں 76 رنز بنائے، وہ اس سنگ میل پر 177 میچز میں پہنچے، اس دوران 9 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں